تاحیات پابندی 110

میچ فکسنگ میں ملوث مصری ٹینس سٹارپرتاحیات پابندی لگادی گئی

Spread the love

لندن(صرف اردو آن لائن نیوز ) تاحیات پابندی

مصر کے ٹینس کھلاڑی یوسف حسام پر میچ فکسنگ کے جرم میں ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی،

پاکستان بھارت کیخلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار کردے، جاوید میانداد

یوسف حسام پر ٹینس انٹیگریٹی یونٹ (ٹی آئی یو) نے ایک سے زیادہ میچ فکسنگ اور بدعنوانی کے دیگر جرائم میں ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی عائد کی۔

ٹی آئی یو کے مطابق 21 سالہ یوسف حسام نے 2015 اور 2019 کے درمیان انسداد بدعنوانی کے 21 قوانین کی خلاف ورزی کی اور کھیل کے نچلے درجے پر جوئے سے متعلق بدعنوانی کے لئے دوسروں کے ساتھ سازش کی۔

گزشتہ سال مئی میں یوسف حسام کو میچ فکسنگ کے آٹھ مقدمات اور جوئے کو سہولت دینے کے چھ مقدمات میں ملوث پائے جانے پر ٹینس سے عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

ٹی آئی یو کے ایک بیان کے مطابق یوسف حسام کو اب کھیل کے گورننگ باڈیوں کے ذریعہ منعقدہ یا تسلیم شدہ کسی ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے یا شرکت کرنے سے مستقل طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔

ٹی آئی یو کے ایک بیان کے مطابق یوسف حسام کو اب کھیل کے گورننگ باڈیوں کے ذریعہ منعقدہ یا تسلیم شدہ کسی ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے یا شرکت کرنے سے مستقل طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔

تاحیات پابندی

اپنا تبصرہ بھیجیں