جنسی ہراسانی 119

سینئر افسر جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز ) فارن سروس کے سینئر افسر کو مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق یوکرائن میں تعینات فارن آفس کے سینئرافسر وقاراحمد کو برطرف کردیاگیا ہے۔

نجم الدین کے ناول کھوج اور سہیم کا تجزیہ

بی ایس 18 گریڈ کا افسر وقار احمد یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طورپر تعینات تھا۔ اس نے یوکرائن میں مقامی ملازمہ کوجنسی طورپرہراساں کیا۔

یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے میں تعیناتی کے دوران وقار احمد کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر تحقیقات ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پرسیکرٹری خارجہ نے افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

ملتان، دریائے چناب میں ڈوبنے والے پانچ میں سے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں


دریائے چناب میں ڈوبنے والے پانچ افراد میں سے چار لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔دریائے چناب میں گزشتہ روز ڈوبنے والے پانچ افراد میں سے چار افراد کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے نکال لی ہیں جبکہ ڈوبنے والے بارہ سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

جن کو بچانے کے لیے جانے والے دونوں نوجوان بھی ڈوب گئے۔ ریسکیو نے اب تک چار افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ بارہ سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو کو ڈوبنے والے افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں