corona 84

کرونا سے پاکستان میں ایک دن میں 40 ہلاک

Spread the love


اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز )(ایک دن 40 ہلاک)پاکستان میں کرونا ایک ہی دن میں 40

زندگیاں نگل گیا ، کل تعداد 526 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

کرونا وائرس کے 40 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں 22 ہزار550 افراد اس

خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی

تعداد 1049 ہے۔ 6ہزار 217 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر

کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 194 افراد جاں بحق ہو چکے

کرونا وائرس سے پولیس اہلکار جاں بحق

ہیں۔ پنجاب میں 156 سندھ میں 148، بلوچستان میں 21، گلگت میں 3 افراد دم توڑ چکے

ہیں۔ اسلام آباد میں 485 گلگت میں 386 اور کشمیر میں 76 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

پنجاب میں کورونا کسیز کی تعداد 8 ہزار 420، سندھ میں 8ہزار 189 ہوگئی، خیبرپختونخوا

میں 3 ہزار 499 ، بلوچستان میں 1495 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 458

افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔

ہمیں فالو کریں

اموات کی تعداد 526 ہو گئی،22 ہزار550 افراد خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے

دوسری جانب اب تک دنیا بھر میں کرونا کے 3570093 تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

ان میں 250203 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔کرونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد

کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست امریکا (68689 )اموات ہے۔ دوسرے نمبر پر

اطالیہ (29079 )اموات، اس کے بعد برطانیہ (28734 )اموات، اس کے بعد ہسپانیہ

(25428 اموات)اور اس کے بعد فرانس (25201 اموات)کا نمبر ہے۔براعظموں کے لحاظ سے سب سے

زیادہ اموات یورپ میں واقع ہوئی ہیں۔ یہاں اس مہلک وبا نے 140023 افراد کی زندگیوں

کا چراغ بجھا دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے یہ اعداد و شمار ملکوں میں کرونا

کے لیے مختص قومی حکام اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری معلومات

کی بنیاد پر جمع کیے ۔واضح رہے کہ یہ تعداد متاثرہ افراد کی حقیقی تعداد کا ایک حصہ ہے۔

اس لیے کہ بہت سے ممالک میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کا ہونا باقی ہے۔

ایک دن 40 ہلاک ایک دن 40 ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں