87

حکومت کا ’’گلے مل کرعید مبارک‘‘ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) گلے مل کرعید


سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے عید کیلئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کرتے

ہوئے شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دے دیا۔

کوروناوائرس،غیر ملکی اداروں نے بھی پاکستانی حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کر لیا

اس سلسلے میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے جبکہ عید نماز کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عید نماز کے لئے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی، انھیں ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتماعات ہو سکیں گے۔

عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں، جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔

اس بارے میں سندھ حکومت نے مزید کہا کہ جو لوگ جہاں پر ہیں وہ وہیں پر عید منائیں اور عید منانے اپنے آبائی شہروں میں نہ جائیں ۔

کیونکہ اس سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ اور مریض بڑھنے کی صورت میں حکومت کو اور زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گلے مل کرعید

اپنا تبصرہ بھیجیں