121

کورونا وائرس سے پولیس اہلکار جاں بحق

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس پولیس اہلکار

کراچی میں کورونا سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد وائرس سے مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔

کورونا کا علاج دریافت کر لیا ہے: اسرائیل

پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹاؤن میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔

دوسری جانب کورونا سے انتقال کرنے والا دوسرا اہلکار اے وی ایل سی میں تعینات تھا اور اس کا 25 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں