corona 193

کورونا کا علاج دریافت کر لیا ہے: اسرائیل

Spread the love

یروشلم(صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)ا(کورونا کا علاج دریافت)سرائیل نے کورونا

وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کر دیا ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے

کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے، یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے

جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس

کے علاج کے بارے میں اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ

برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔

یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں اس علاج کے بارے

میں بریفنگ دی گئی تھی۔بریفنگ کے بعد اسرائیلی وزیردفاع نے اس بات کا اعلان کیا ہے

کہ انہوں نے کورونا کا علاج دریافت کر لیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل کی وزارت سائنس

نے بھی فروری میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ویکسین

تیار کر لی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیر برائے سائنس کا کہنا تھا

کہ ہم نے ویکسین تیار کر لی ہے، آئندہ 3 مہینوں تک اس کا انسانوں پر ٹرائل کیا جائے گا۔

ہر ملک میں کرونا کے پھیلنے کا طریقہ مختلف ہے، عالمی ادارہ صحت

یاد رہے کہ کوروناو ائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے

دن کے ساتھ اس کی تباہی میں ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے

اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں کسی قسم کی کوئی

کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کا

علاج دریافت کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کی دنیا میں تباہی کی بات کی جائے تواس وقت دنیا

بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ

افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا کا علاج دریافت کورونا کا علاج دریافت

ہمیں فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں