185

ہر ملک میں کرونا کے پھیلنے کا طریقہ مختلف ہے، عالمی ادارہ صحت

Spread the love

جنیوا (صرف اردو ڈاٹ کام آ ن لائن نیوز)عالمی ادارہ صحت


عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا ہر ملک میں پھیلنے کا طریقہ کار الگ ہے۔ وائرس کے خلاف اب کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ویکسین تیار ہونے تک خطرات موجود رہیں گے۔

برج خلیفہ پر بلند ترین امدادی باکس قائم،10 درہم پر ایک بلب روشن ہوگا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اب بھی کرونا کی زد میں ہیں جبکہ کچھ ملکوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کردیا ہے کہ وائرس کو کچھ حد تک قابو کرنا ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی عالمی سطح پر حالات بہت ہی مشکل ہیں۔ وائرس پر قابو پانا اور پہلے کی طرح حالات اور زندگی کو شروع کرنا ممکن ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 17 اموات ہو گئے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 20995 تک پہنچ گئی اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں

جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیںملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 476 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20995 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 اور پنجاب میں 126 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 اور پنجاب میں 126 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں