intiqal, ded, انتقال 80

اداکار عرفان خان کے آخری کلمات سن کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) اداکار عرفان خان

گزشتہ روز انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان نے موت سے چند منٹ قبل اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اماں مجھے لینے آئی ہیں۔

سلطان راہی اور میری جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا تھا : مصطفی قریشی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی موت سے تین روز قبل انتقال کرجانے والی اپنی والدہ کو اپنی زندگی کے آخری لمحات میں دیکھ رہے تھے۔

ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں انتقال کرنے والے عرفان خان کے پاس آخری وقت میں ان کی اہلیہ، بیٹا بابیل سابق مینجر آصف اور ڈرائیور حشمت موجود تھے۔

دنیا سے رخصت ہونے سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ دیکھو مجھے اماں لینے آئی ہیں ، وہ میری تکلیف کم کرنے آئی ہیں۔

آخری کلمات ادا کرتے ہوئے اداکار نے اپنی اہلیہ سے یہ بھی کہا کہ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاوں گا،

اماں کمرے میں موجود ہیں، دیکھو وہ میرے ساتھ بیٹھی ہیں، مجھے لینے آئی ہیں۔ عرفان خان کی اہلیہ یہ باتیں سننے کے بعد اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رونے لگیں۔

اہلیہ سے گفتگو کے دوران عرفان خان کی طبیعت بگڑی جس کے ایک گھنٹے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی

اداکار عرفان خان

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...