tarjuman punjab 76

پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے مسرت جمشید چیمہ

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان کی قیادت میں صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی ویژن پر عمل پیرا ہے ، کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ”رائز پنجاب ” منصوبے سے 50لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گےپیپلز پارٹی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی ،وفاق نے نہیں سندھ حکومت نے اپنی انا کی وجہ سے قومی پالیسی کو سبوتاژ کیا۔(سندھ کارڈ مسرت جمشید)

حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کے وسائل استعمال کر رہی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے بغض اور آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھی ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کو یہ اقدامات نظر نہیں آرہے ۔

اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے در اصل اپنی دم توڑتی سیاست پر ماتم کر رہی ہے اور پانچ سال تک ان کی قسمت میں یہی لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ”رائز پنجاب ”اسٹریٹجک فریم ورک صوبے کی معیشت کو پٹری پر ڈالنے میں معاون ثابت ہوگا۔

فیس بک پر ہمیں فالو کریں

حکومت نے سماجی تحفظ اور معاشی بحالی کے لئے قابل قبول سرمایہ کاری کے لئے حکمت عملی کو موثر طریقے سے تیار کیا ہے۔ یہ پنجاب کے لئے مستقبل کی معاشی ترقی کی حکمت عملی کا ایک فریم ورک ہے۔ ”رائز پنجاب ”پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020 میں شامل کیا جائے گا۔

فوڈ سکیورٹی، زرعی پیداوار، لائیو سٹاک میں اضافہ کیا جائے گا۔ سمال اینڈ میڈیم کاروبار کو فروغ دینا، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ سوشل پروٹیکشن کے تحت نادار طبقہ کی مالی امداد کی جائے گی۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کاروبار میں بہتری لائی جائے گی۔ پنجاب میں ٹیکس ریکوری کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا۔ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔ صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں