trupm iran asking 157

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کریں گے امریکہ

Spread the love

واشنگٹن (صرف ارد ڈاٹ کام آن لائن نیوز) امریکہ نے اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کا انضمام تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی نئی حکومت اس سے متعلق فلسطین سے بات کرے،مغربی کنارے کے علاقوں کی اسرائیل میں انضمام کی حمایت کو تیار ہیں۔(فلسطین پر اسرائیلی قبضہ)

دوسری جانب فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کا اسرائیل میں انضمام کیا گیا تو امریکہ اسرائیل معاہدے کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔

سوا سیر گیہوں (افسانہ) منشی پریم چند

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ یقین دہانی ایسے وقت میں کرائی گئی ہے کہ جب پوری دنیا کی توجہ کورونا وائرس کی طرف مبذول ہے۔ اور خود امریکہ جنگ بندی کے لیے افغان طالبان کی منت سماجت میں مصروف ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 11 ہزار سے افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ30 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

چینوٹ، پتوکی، سرگودھا،غیرت کے نام پر عورتیں قتل، نواسی کے ٹکڑے

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 22 ہزار 387 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 777 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 990 ہے

فلسطین پر اسرائیلی قبضہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ

اپنا تبصرہ بھیجیں