Hakeem sheraz 108

اَننّاَس قدرت کا ایک عظیم تحفہ…..

Spread the love

حکیم محمد شیراز

لکچرر شعبہ معالجات، کشمیر یونیورسٹی، سری نگر، جموں و کشمیر۔ 9797750472

انناس حق سبحانہ کی قدرت کا ایک مظہر ہے۔ اس نے لذیذ اور میٹھے رس کو کتنی پرتوں کے اندر اور کس خوبصورت طریقہ سے محفوظ کیا ہے اگر کوئی دیکھنا چاہے تو انناس کو دیکھے۔ آج ارادہ ہوا کہ قارئین کو اس پھل کے حقیقی ذائقہ سے واقف کرایا جائے۔(اَننّاَس قدرت کا تحفہ)

طب یونانی میں وبا کا تصور اور تدابیر حفظان صحت

حروف تہجی:بفتح الف و فتح نون اول وفتح نون دوم مشدد و سکون الف و وقف سین مہملہ
لاطینی نام
Ananas comosus(L)
خاندان:Bromeliaceae
بنگالی: انارس
اردو: انناس
انگریزی: Pinapple
ماہیئت: پھل ہے۔ اس کا پودا کیوڑے کے پودے سے مشابہ ہوتا ہے۔ اسی کے مانند پتے ہوتے ہیں۔ پتوں کے درمیان سے شاخ نکلتی ہے۔ اس پر پھل لگتا ہے جو کہ انناس کے نام سے مشہور ہے۔ اس چھیل کر کھاتے ہیں۔ اس کا گودا ترشی مائل شیریں ہوتا ہے۔

1۔ مزاج: سرد۲تر
2۔ افعال:مفرّح و مقوی قلب۔مسکن صفراء۔مدر بول وحیض۔

استعمال: انناس کو دوسرے میوؤں کے مانند کھاتے ہیں یہ مفرح و مقوی قلب ہوتا ہے نیز خفقان حار کے لیے بہت مفید ہے۔ گردہ و مثانہ سے سنگ اور ریگ خارج کرنے کے لیے مستعمل ہے۔ اس کا شربت اور مربہ بناتے ہیں۔ جو تقویت و تفریح قلب اور اخراج سنگ و ریگ اور ادرار حیض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ وید کہتے ہیں کہ انناس مزیدار اور سبک ہے۔ بے مزگی دور کرتا ہے۔ منی اور بھوک بڑھاتا ہے۔ صفرا اور بلغم لزج کو دفع کرتا ہے۔ انناس کو کٹھل سفری بھی کہتے ہیں۔

کرونا وائرس نے مردوں کی جان تو لے لی،ان کی غمزدہ بیواﺅں کو بھی شرابی بنا ڈالا

نفع خاص:معین ادرار حیض

مضر: حلق کو۔

مصلح: اس کو دھونا اور لیموں کی ترشی اور شکر ملانا۔

بدل: بہی اور سیب۔

مقدار خوراک:۲ تولہ سے ۵ تولہ تک۔

مزید تحقیقات: کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ انناس میں پروٹین (اجزائے لحمیہ) شکر، نمکیات اور نشاستہ پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اندر حیاتین ج (وٹامن سی) بھی پایا جاتا ہے۔ اس لیے اس کو غذائی افادیت کے علاوہ خون میں اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے اور عام جسمانی کمزوری خصوصاً ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ انناس کے 165 گرام میں حسب ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں:

Calories: 82.5Fat: 1.7 gramsProtein: 1 gramCarbs: 21.6 gramsFiber: 2.3 gramsVitamin C: 131% of the RDIManganese: 76% of the RDIVitamin B6: 9% of the RDICopper: 9% of the RDIThiamin: 9% of the RDIFolate: 7% of the RDIPotassium: 5% of the RDIMagnesium: 5% of the RDINiacin: 4% of the RDIPantothenic acid: 4% of the RDIRiboflavin: 3% of the RDIIron: 3% of the RDI
انناس میں وٹامن اے اور کے زنک اور کیلشیم بھی پائے جاتے ہیں۔

اَننّاَس قدرت کا تحفہ اَننّاَس قدرت کا تحفہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...