366

نجم سیٹھی نے عمران خان کا دوست ہونے کی وجہ سےنوکری نہیں دی:عطاء الرحمان

Spread the love

لاہور (وائس آف ایشیا)عمران خان کا دوست

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عطاء لرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لابی کا آدمی ہونیکی وجہ سے انھیں نوکری نہیں ملی۔ 45 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹرعطاء الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھے نوکری کا کہہ کر پی سی بی کے دفتر کے چکر لگوائے گئے

یونس خان کی بیٹنگ مجھے رلا دیتی تھی : ہربحھن سنگھ

لیکن چونکہ میں عمران خان کی لابی کا آدمی تھا اس وجہ سے نجم سیٹھی کے دور میں مجھے نوکری نہیں دی گئی۔عطاء الرحمان نے کہا کہ میں بھی ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں لیکن مایوس ہوکر انگلینڈ میں کام کرنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا،

آئی سی سی سے کلیئر ہو چکا ہوں۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ فاٹا ریجن میں انڈر16سطح پر کام کر چکا ہوں، مجھے بھی پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت ہیں۔

نجم سیٹھی کی وجہ سے پاکستان چھوڑا سیٹھی نے مجھے عمران خان کا دوست ہونے کی وجہ سے نوکری نہ دی۔یاد رہے کہ عطاء لرحمان نے 1992ء سے لیکر 1996ء تک پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ میچز اور 30 ایک روزہ میچز کھیلے۔ 1998ء میں عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وسیم اکرم نے 1994ء ں نیوزی کیخلاف کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے میچ میں بری بولنگ کے عوض انھیں ایک لاکھ پاکستانی روپے دیئے تاہم بعدازاں وہ اپنے بیان سے مکر گئے۔

جب جسٹس عبدالقیوم کمیشن نے انکے سابقہ دعوے کو پیش کیا تو انھوں نے کمیشن کے سامنے اپنے گزشتہ بیان کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ وہ وسیم اکرم سے لندن میں ملے جہاں انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس پر بیان تبدیل کرنا پڑا۔

جسٹس عبدالقیوم کمیشن نے 2000ء میں جاری اپنی رپورٹ میں عطاء الرحمان کو میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کر دیا اور انکی جانب سے وسیم اکرم پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیا گیا۔ 2006ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عطاء الرحمان پرعائد تاحیات پابندی ختم کر دی۔

عمران خان کا دوست

اپنا تبصرہ بھیجیں