corona 94

کورونا کے متاثرین 11145، ہلاکتوں کی تعداد237ہو گئی

Spread the love

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی(جنرل رپورٹر )کورونا کے متاثرین

پاکستان میں کورونا وائرس سےجمعرات کے روز مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد237 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11145 تک پہنچ گئی ہے

بھارتیوں کو عرب ممالک سے نکالنے کی تیاری

۔237 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 58، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ جمعرات کو ملک بھر سے کورونا وائرس کے 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 298 کیسز اور 4 ہلاکتیں، اسلام آباد میں 10 کیسز، پنجاب اور بلوچستان میں 2،2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 298 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ کے مطابق نئے کیسز کے بعد صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 3671 اور ہلاکتیں 73 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں رپورٹ کیسز میں ہلاکتوں کی شرح 1.98 فیصد ہے جب کہ سندھ میں کل 2934 مریض زیرعلاج ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 730 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4590 ہے جب کہ صوبے میں اب تک وائرس سے 790 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میںکورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کی گئی ہے، صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے

کورونا کے متاثرین

کورونا کے متاثرین

اپنا تبصرہ بھیجیں