آج کا دن 104

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

(آج کا دن)برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں اور دوسری شروع ہو جاتی ہے۔ آپ اپنا احتساب کریں کہ کسی جگہ پر غلط ہو رہی ہے توبہ کرکے اس کو درست کرلیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 10ہزار سے تجاوز، ہلاکتوں کی تعداد 220

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
زائچہ ابھی تک بند ہے۔ ایسا محسوس ہو گا جیسے کسی نے بلاک کرکے رکھ دیا ہو۔ اس لئے نماز کی پابندی کریں۔ 1000مرتبہ اللہ اور کثرت سے درود شریف کا ورد کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
گھریلو ماحول میں کشیدگی کی فضا ہے۔ آج کا دن اگر خاموشی سے گزار لیں تو بہتر ہے۔ ورنہ آپ کو سخت ندامت کا سامنا رہے گا اور تعلقات ٹوٹ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس طرف سے امید تھی وہاں سے رقم کا حصول ممکن ہوگا۔ بس توکل سے کام لیں۔ اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور کسی غیر کے آگے دست سوال مت کریں، خیال رہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ذہنی ٹینشن ابھی برقرار ہے، مگر امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گی۔ آپ کو صبر اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ فی الحال خاموشی اختیار کریں اورذکر الٰہی جاری رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خطرناک وقت تو گزر چکا ہے، مگرآپ کو اب تک اس کے اثرات محسوس ہو رہے ہوں گے۔ آج جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور خاموشی سے دن گزاریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب روزانہ کے حساب سے ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا اور آج سے ابتداء ہو رہی ہے۔ اب زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، سخت وقت گزر چکا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی جو ٹینشن تھی اب وہ کافی حد تک دور ہو چکی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دن آپ کے لئے خوشیوں کا پیغام ہی لے کر آئیں گے۔ اس کی ابتداء ہونے جا رہی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اگر آپ بے روزگارہیں تو فکر مند نہ ہوں۔ امید ہے کہ گھر بیٹھے ہی کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں بھی بہتری کی خبر دے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
پچھلے کافی دن آپ نے پریشانی میں گزاریں ہیں۔ اب حالات دن بدن بدلتے چلے جائیں گے اور مشکلات بحکم اللہ ایک ایک کرکے ختم ہوتی چلی جائیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اچھا دن ہے۔ جس قسم کی بندش وغیرہ محسوس کررہے تھے۔ اب اس کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم خبر آج کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے کسی جانب سے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی۔ وہ صرف دو تین یوم صبر کرلیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو اچھی خبر مل جائے گی۔ آج دن بھی اچھا ہے۔

آج کا دن,آج کا دن

کیٹاگری میں : Uncategorised

اپنا تبصرہ بھیجیں