129

بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی

Spread the love

واشنگٹن ،نئی دہلی ، ریاض(صرف اردو آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی ۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

دنیا کی توجہ کرونا پر مرکوز ،داعشی سربراہ عراق میں داخل

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 98419 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 618 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8703 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1147 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہاکہ مملکت میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 11631 ہوگئی ہے۔ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ 76 فی صد نئے کیس فیلڈ ٹیسٹنگ کے دوران ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس وقت 150 ٹیمیں ملک بھر میں گھر گھر جا کر ٹیسٹ کررہی ہیں اور اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار مزید پانچ افراد دم توڑ گئے ہیں اور اب متوفیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔

انھوں نے وضاحت کی ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں 9882 فعال کیس ہیں اور 1640 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔کرونا وائرس سے اب تک دنیا میں ایک لاکھ78ہزار281افراد ہلاک اور25لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا

اپنا تبصرہ بھیجیں