110

گندم خریداری پر پابندی ،پنجاب فلور ملزکا ہڑتال کا اعلان

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر سے ) (فلور ملز ہڑتال)پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریداری پر پابندی اور محکمہ خوراک کے جاری کردہ پرمٹوں پر ترسیل میں رکاوٹوں کے خلاف 27 اپریل سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب بھر کی ملیں محکمہ خوراک سے گندم پرمٹ حاصل نہیں کریں گی،

امریکی ریاست نے چین پر مقدمہ کردیا

گندم فلورملز کا خام مال ہے اور گندم کی آخری استعمال کنندہ بھی فلورملز ہیں لیکن پنجاب میں فلورملز کو آٹے کی پسائی کیلئے گندم خریدنے اور ترسیل سے روک دیا گیا ہے،گندم کی قلت برقرار رہی تو رمضان میں آٹا بحران آ سکتا ہے،بعض سرکاری عناصر حکومت کے خلاف سازش کے تحت آٹے کا نیا بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں،سیکرٹری فوڈ کے احکامات خود ان کا محکمہ اور ڈپٹی کمشنربھی تسلیم نہیں کر رہے ،

صوبائی حکومت آئین کی خلاف ورزی بند کرے اور پنجاب سے دوسرے صوبوں کو گندم آٹا جانے دے۔ان خیالات کااظہارفلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا اور پنجاب کے چیئرمین عبدالروف مختار نے مرکزی رہنماوں لیاقت خان، میاں ریاض، حافظ احمد قادر اور افتخار مٹو سمیت دیگر کے ہمراہ ہنگامی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عہدیداران نے کہا نجانے کیوں ایسی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے آٹا بحران پیدا ہو جائے۔

سوائے دو یا تین اضلاع کے باقی تمام پنجاب میں محکمہ خوراک نے سرکاری گندم کوٹہ بند کردیا ہے لیکن فلورملز کو اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے اور اسے ملوں تک لیجانے سے روکا جارہا ہے۔ محکمہ خوراک کے پرمٹ سسٹم میں نقائص بھی موجود ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز انہیں تسلیم بھی نہیں کر رہے ،

پرمٹ والی گندم کو زبردستی گوداموں میں اتروایا جا رہا ہے۔25 اپریل کو مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور 27 اپریل سے فلورملز ہڑتال شروع کریں گی۔سمگلرز رشوت دیکر گندم پنجاب سے باہر لیجا رہے ہیں۔

فلور ملز ہڑتال

فلور ملز ہڑتال

کیٹاگری میں : Uncategorised

اپنا تبصرہ بھیجیں