عالمی منڈی تیل قیمتیں 94

برطانوی برینٹ آئل بھی 18 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا,دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں متاثر

Spread the love

واشنگٹن ،لندن (صرف اردو آن لائن نیوز ) امریکی خام تیل کے بعد برطانوی برینٹ آئل بھی 18 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز امریکی خام تیل کی قیمت دھڑام سے نیچے آ گری تھی جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 1983 تاریخ کی کمتریں سطح پر پہنچ گئی تھی اور امریکی خام تیل کی قیمت منفی37ڈالر تک پہنچ ۔ اس دوران متعدد کمپنیاں پیسے دینے کے لیے تیار تھی تاہم کوئی بھی تیل خریدنا نہیں چاہ رہا تھا۔

رمضان میں کورونا پھیلا تو مساجد بند کر دینگے ، عمران خان

خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز ایشیائی مارکیٹ کھلنے کے بعد امریکی خان تیل کی قیمت میں کچھ ااضافہ ہوا قیمت میں 38ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد قیمت اب فی بیرل بڑھ کر ایک ڈالر 55 سینٹ تک پہنچ گئی ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل کے بعد برطانوی برینٹ آئل کی قیمت بھی 18 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ،

عالمی مندی میں برینٹ آئل کی قیمت 18.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔ لندن مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قمیت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔دریں اثناء سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر گہری نظر ہے، ضرورت پڑنے پر کوئی بھی قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔۔ایشیائی ٹریڈنگ میں عالمی گیس کی قیمت کو ایک ڈالر 92 سینٹس کی سطح پر مستحکم دیکھا گیا جب کہ عالمی منڈی میں ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک سے 3 فیصد کمی کیساتھ مستحکم ہیں۔

امریکی آئل مارکیٹ کریش ہونے کے بعد دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں آئل کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں بھی بڑے پیمانے پر کمی آئی کوئی ان کمپنیوں کے حصس خرینے کو تیار نہیں تھا ، جس کے باعث تمام سٹاک مارکیٹیں بھی شدید مندی کا شکا ہو گئیں امرکی سٹاک مارکیٹ ایک ہی دن 600پوائنٹس گر گئی ،جبکہ نیویارک سٹاک مارکیٹ بھی مندے کا شکار ہوگئی اور اس کے انڈیکس میں 2فیصد کمی دیکھنے مین آئی ،لندن اور ٹوکیو سٹاک مارکیٹ بھی مندے کا شکار ہوئیں

برطانوی برینٹ آئل

برطانوی برینٹ آئل

اپنا تبصرہ بھیجیں