corona 127

ملک بھر میں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 216 تک پہنچ گئی

Spread the love

کراچی ، اسلام آباد ،پشاور ،لاہور (جنرل رپورٹر )(کوروناسے ہلاکت) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 ہزار 216 تک پہنچ گئی جبکہ منگل کے روز مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 192 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4195، سندھ میں 2764، خیبر پختونخوا میں 1276،

رمضان میں کورونا پھیلا تو مساجد بند کر دینگے ، عمران خان

بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جبکہ آزاد کشمیر میں 50 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 806 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5347 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2066 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 192 ہوگئی۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، خیبر پختونخوا میں 74، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاون میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی جس میں تمام پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون میں توسیع 5 مئی دوپہر 12بجے تک کی گئی ہے اور اس دوران تمام پابندیاں بدستور جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں عوامی مقامات پر 10یا 10سے زائد افراد کیاجتماع پر پابندی برقرار ہے جب کہ نجی اور سرکاری مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔

اس کے علاوہ درباروں، درگاہوں سمیت تمام مقامات پر اجتماعات پر بھی پابندی برقرار ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر، بین الاضلاعی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی رہیگی جب کہ خاتون یا معمرافراد کیعلاوہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور کار میں 2 افراد سے زائد کی سواری پر بھی پابندی رہیگی البتہ بیمار شخص کی صورت میں کار میں تیسرے شخص کی سواری کی اجازت ہوگی۔بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے، دفاتر، کوچنگ سینٹرز اور مدارس 31 مئی تک بند رہیں گے

جب کہ شاپنگ مالز، سنیما، فارم ہاؤسز، پکنک پوائنٹس، شادی ہالز، لان، جم،کلب سمیت کھیلوں کے میدان، تربیتی مراکز، ہوٹلز، بیوٹی پارلرز، شورومز، لگڑری سامان کے اسٹور بھی بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن میں صرف صحت، خوراک اورفوڈ پیکنگ کے شعبے سے منسلک افراد پابندی سے مستثنی ہوں گے۔دوسری طرف عالمگیر وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں کیسز اور ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور یہی وجہ ہے کہ ہر ممالک اس سے بچاؤ کے لیے سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔امریکی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے نئے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اموات کی تعداد 42 ہزار 518 گئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کے لیے امیگریشن عارضی طور پر معطل کردیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے امیگریشن عارضی معطل کرنیکے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کروں گا جس کا مقصدامریکیوں کی ملازمت کا تحفظ کرناہے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں 2کروڑ 20لاکھ افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔ترکی میں گزشتہ ہفتے سے کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے جس کے بعد اس نے اپنے پڑوسی ملک ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں اموات کی تعداد 2140 ہوگئی ہے جب کہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ پہنچ گئی ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر ترک صدر رجب طیب اردوان نے 4 دن کے لیے 31 صوبوں میں کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے جس کا اطلاق 23 اپریل سے ہوگا اور 26 اپریل کی شب کو ختم ہوگا۔ترک میڈیا کے مطابق 23 اپریل کو ترکی میں قومی خودمختاری اور بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاہم کورونا کے باعث اس دوران کرفیو کی وجہ سے دن کی مناسبت پر تقریبات نہیں ہوں گی۔

ادھر یورپی ممالک اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی میں بھی کیسز سمیت مزید ہلاکتیں رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اسپین میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 20 ہزار سے زائد مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اٹلی میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ کے قریب ہے اور اموات کی تعداد 24 ہزار 114 ہے۔اسی طرح فرانس میں متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور 20265 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ جرمنی میں اموات کی تعداد دیگر یورپی ممالک سے کم ہے مگر کیسز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک 124509ہوچکی ہے جب کہ 16509 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کوروناسے ہلاکت,کوروناسے ہلاکت,کوروناسے ہلاکت,کوروناسے ہلاکت

اپنا تبصرہ بھیجیں