121

نائیجیریا، فورسز نے کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرگولی چلا دی، 18 افراد ہلاک

Spread the love

ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11جبکہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ،میڈیا
ابوجا(صرف اردو آن لائن نیوز) دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں کی طرف سے سخت لاک ڈاؤن کے اعلان کئے گئے ہیں اور اس دوران اس پر عمل درآمد کروانے کیلئے سخت اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ، نائیجیریا میں سکیورٹی فورسز نے کرونا وبا کیخلاف لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر گولی مار کر18 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں، یو اے ای کا پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والے افراد کی تعداد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق عوام کو احتیاطی تدابیر کیلئے کیے گئے اقدامات کی پاسداری کا پابند بنانے کے لیے فورسز سختی سے نمٹ رہی ہیں۔

18 لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔نائیجیریا کے شہر لاگوس اور دارالحکومت ابوجا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ پابندیاں عائد ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق نائیجیریا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 407 ہے جبکہ 11 افراد اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی فورسز جن میں پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں، کو احتیاطی تدابیر کیلئے کیے گئے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاہم کچھ ریاستوں میں اس دوران کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف نائیجیریا کی 36 ریاستوں اور ابوجا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 105 واقعات کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

نائیجیریا فورسز

اپنا تبصرہ بھیجیں