Tiger force 136

سندھ حکومت نے8 ارب گھر پر ہی بانٹ لئے،شہباز گل

Spread the love

امریکیوں کوملنے والے امدادی چیک پر ٹرمپ کا نام چھاپنے کا حکم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صرف میڈیا پر اعلانات سے نہیں اپنے عمل سے خود کو لیڈر ثابت کریں۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے تدارک کیلئے سندھ حکومت نے 3 نمایاں اقدام کئے ہیں،

سندھ کے ان اقدامات میں احساس امدادی پروگرام پر اپنا نام لکھنا، روزسیاسی بیان داغنا اور مخالف سیاسی ورکرز پر تشدد کرنا شامل ہے، بیان بازی میں دنیا میں پہلا نمبر ہے۔ سندھ میں روزانہ کے صرف 500 ٹیسٹ، وبا کا زیادہ پھیلائو، بغیر تیاری لاک ڈائون ہے، لگتا ہے 8 ارب گھر پر ہی بانٹ لیے، کسی کو کانوں کان خبر نا ہونے دی۔

شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے تاجر اور غریب عوام سبھی سراپا احتجاج ہیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد آپ کے ان فیصلوں کا اختیار آپ کے پاس ہے، اتنے دن سیاست کی ہے تو اب کچھ دن کام بھی کرلیں کیونکہ عوام حقیقت جان گئی ہے۔

کراچی، وزیراعلیٰ ہائوس میں10ماہرین پر مشتمل خصوصی کروناآپریشن سیل قائم

حکومت سندھ نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاس میں خصوصی آپریشن سیل قائم کر دیاہے ۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی آپریشن سیل میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10ماہرین شامل ہیں۔ کروناآپریشن سیل سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں اور وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا۔سیل صوبے بھر میں آئی سی یو، آئسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا۔

کرونا آپریشن سیل کے ممبران میں کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکریٹری، سی ایم سیکرٹیریٹ مہوش قلبانی بھی شامل ہیں۔کرونا آپریشن سیل کے ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم، عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف زرداری کے علاوہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن کے ڈاکٹر احمد علی ، فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھل کول انرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں