پاکستان سویٹ ہوم ایثار مدینہ 149

آبپارہ میں ایثار مدینہ دستر خوان کا آغاز

Spread the love

اسلام آباد(پریس ریلیز)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کے زیر انتظام ایثار مدینہ دستر خوان کا آبیارہ میں بھی آغاز کر دیا گیا ۔ ایثار مدینہ دستر خوان سے عوام کو پانچ روپے روٹی اور پچاس روپے میں سالن فراہم کیا جا رہا ہے ۔ بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسابق چیئرمین سینٹ سید نیئر بخاری ، انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، پیپلز پارٹی کی رہنماء سمیر ا گل، شیخ رزاق،چوہدری نزاکت، رشید میر اور دیگر نے آبپارہ میں سستی روٹی کے لئے تندور کا افتتاح کیا۔

پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈائون میں توسیع

ایثار مدینہ دستر خوان کے افتتاح کے موقع پر سید نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ہم سب نے ملکر اس کورونا کے خلاف لڑنا ہے، اس دسترخوان سے بہت سے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔ زمرد خان نے ہمیشہ مثالی کام کیا ہے۔ نیئر بحاری نے اپنی جیب سے پچاس ہزار روپے بھی ایثار مدینہ دسترخوان کے فنڈ میں جمع کرایئے۔

نیئر بخاری نے کہاکہ عوام کو اس دسترخوان سے بہت فائدہ پہنچے گا۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے حکومت سمیت پاکستان کی تمام پارٹیوں کو ملکرکام کرنے کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں زمرد خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اس مشکل وقت میں سفید پوش طبقے کی عزت کیلئے ایثار مدینہ دستر خوان شروع کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہر جگہ پر ان کے ساتھ ہے۔

بلڈ پلازما ہے کیا ؟ کرونا وباء کے بعد اسکا اتنا شور و غوغا کیوں ؟

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہاکہ سفید پوش بھی اس وقت مشکل میں ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک سو سے زائد تندوروں کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔ میں اپنے تمام ڈونرز اور اپنی ٹیم کا مشکور ہوں جن کی بدولت آج ہمیں یہ کامیابی مل رہی ہے ۔ انجمن تاجران کے رہنماء اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ زمرد خان ایک بہترین کام کو لیکر نکلے ہیں تاجر برادری ان کے ساتھ ہے ۔ میں زمرد خان کا مشکور ہوں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سفید پوش طبقہ کے لیے پانچ روپے روٹی اور پچاس روپے میں سالن فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستان سویٹ ہوم ایثار مدینہ پاکستان سویٹ ہوم ایثار مدینہ پاکستان سویٹ ہوم ایثار مدینہ

اپنا تبصرہ بھیجیں