25 تک لاک ڈاون 253

پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈائون میں توسیع

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر)(25 تک لاک ڈاون)حکومت پاکستان کی جانب سے مزید دو ہفتے لاک ڈان فیصلے کے بعد صوبہ پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈائون میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب نے پچیس اپریل تک لاک ڈائون میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 42 سے زائد صنعتوں کو لاک ڈائون سے استثنیٰ دے دیا گیا ۔ضروری سرکاری ملازم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو استثنیٰ دیا گیا، ٹیلی کام سیکٹر، ایس ای سی پی، اسٹاک مارکیٹ کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، غیر ملکی سفیروں، قونصل خانے میں کام کرنے والے اہل کاروں کو بھی استثنیٰ ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بند

نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل اسٹورز، کریانہ، سبزی منڈی، ڈرائی کلینر، فوڈ چین کو بھی استثنی ہوگا، بیج، کھاد، زرعی ادویات بنانے والی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، ٹریکٹرز، پیکنگ، زرعی آلات بنانے والی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گیا، ایل پی جی فلنگ اسٹیشن، خیراتی ادارے، فوڈ آئٹمز بنانے والوں کو بھی استثنیٰ دیا گیا۔

ہمیں فالو کریں

پنجاب حکومت نے فلور ملز کو بھی لاک ڈائون سے استثنیٰ دے دیا، مذہبی رسومات، بالخصوص آخری رسومات اور تدفین کی اجازت ہوگی، ڈرائی پورٹ، کسٹم کلیئرنس، ٹرانسپورٹ کا سامان بنانے والوں کو بھی استثنیٰ مل گیا، پولٹری کا سامان بنانے والے اداروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔نرسریوں، الیکٹریشن، بک شاپ کو بھی لاک ڈائون سے استثنیٰ ہوگا، کیمیکل انڈسڑی، گلاس بنانے والے یونٹس، ادویہ ساز انڈسڑی اور وابستہ تمام صنعتوں کو بھی استثنی ہوگا، پراپرٹی ڈیلرز، ایکسپورٹ سیکٹر، روڈ کنسٹرکشن سیکٹر کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی لاک ڈاون میں توسیع کا نوٹس جاری کیا ہے اور اس ضمن میں قریب انہی اداروں کو وفاق نے کام کی اجازت دی ہے وفاق کی ہدایت کے مطابق سٹیشنری اور کتب سٹور کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے۔ گھر میں مقید تاجروں نے لاک ڈاون کے خلاف سب سے پہلی بازگشت کراچی سے سنائی دی ہے جس کے مطابق انہوں نے مزید لاک ڈاون کا حصہ بنے سے انکار کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔ کراچی تاجروں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ گرفتاریاں بھی دیں گے۔ اور اگر لاک ڈاون کرنا ہے تو حکومت ہمارے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے۔

25 تک لاک ڈاون 25 تک لاک ڈاون 25 تک لاک ڈاون

اپنا تبصرہ بھیجیں