131

سینئر اداکار اسد بخاری انتقال کر گئے

Spread the love

یادگارفلموں میں آ سوبلا،ظلم دا بدلہ،دھیاں نمانیاں،پتر جگے دا،پگڑی سنبھال جٹا شامل
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اسد بخاری انتقال کر گئے۔ان کی عمر نوے برس تھی۔اسد بخاری نے چار سو سے زائد فلموں میں لازوال اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ان کی یادگارفلموں میںآسوبلا،خانزادہ،ظلم دا بدلہ،دھیاں نمانیاں،پتر جگے دا،نواب زادہ،پگڑی سنھبال جٹا،موج میلہ،چن مکھناں،جند جان،دلاں دے سودے،مورچہ اور دیگر شامل ہیں۔

نئے ڈرامہ سیریل ’’کشف‘‘ کی پہلی قسط نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیئے

اسد بخاری کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں آسو بلا،اج دی گل اور لنڈا بازار فلمیں شامل ہیں۔2004ء میں فلم ڈائریکٹر ظہور حسین گیلانی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم پگڑی سنبھال جٹا اسد بخاری کی آخری فلم تھی۔

بھٹی پکچرز کی بننے والی ہر فلم میں اسد بخاری کاسٹ ہوتے تھے۔ان کی ذاتی فلم’’آسو بلا‘‘کو مذہبی حلقوں کی جانب سے بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس متنازعہ فلم پر پابندی بھی لگائی گئی تھی اسد بخاری کا آبائی علاقہ گکھڑ منڈی تھا جہاں پر آج بھی ان کے عزیز واقارب اور رشتے دار رہتے ہیں فلموں میں اداکاری کے شوق کی وجہ سے لاہور منتقل ہوئے تھے ۔

مرحوم نے دو شادیاں کیں جن سے ان کے آٹھ بچے چھ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ان کے دو بیٹے بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ باقی اولاد پاکستان میں ہے ۔اسد بخاری کا بیٹا ولی بخاری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کام کررہا ہے۔فلمی حلقوں نے اسد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینئر اداکار اسد بخاری

اپنا تبصرہ بھیجیں