دردانہ صدیقی دنیا اسلامی 49

آج دنیا اسلامی اصولوں کی طرف لوٹ رہی ہے: دردانہ صدیقی

Spread the love

راولپنڈی (مہتاب پیرزادہ سے)(دردانہ صدیقی دنیا اسلامی)جماعت اسلامی ویمن کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی کے عہدے داران اور کارکنان سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں انسان فطرت کے انہی اصولوں کی جانب لوٹ رہا ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے وضع کیے تھے،

سمن آباد, ایک ہی گھر کے 9 افراد کورونا سے متاثر

انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر اپنی جانب پلٹنے کا موقع دیا ہے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں جب کہ دنیا اور انسانیت اسلام کے نظام عدل کی منتظر ہیجماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت سے ہمیں اس وقت اپنی قوم اور انسانیت کے مسیحا کا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کارکنان کو عملی میدان میں کام کرنے کے لیے مختلف ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے محلے اور اردگرد میں خصوصی مستحق خاندانوں کی خبر گیری کرنا بحیثیت داعی ہمارا سب سے پہلا فرض ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس وقت خصوصی طور پر عبادات کے ساتھ انفرادی محاسبہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جائے۔انہوں نے کارکنان کو مرکز کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مختلف تنظیمی امور کو آن لائن جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ ملک بھر میں تمام زمہ داران اور کارکنان نے بیک وقت یہ خطاب سنا۔یہ خصوصی خطاب حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ پر سنا جاسکتا ہے۔

دردانہ صدیقی دنیا اسلامی دردانہ صدیقی دنیا اسلامی دردانہ صدیقی دنیا اسلامی

فیس بک پر ہمیں فالو اور لائیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں