63

تکلیف میں ہر روز کمی ہوہی ہے‘آپ کی دعائیں کام کررہی ہیں، نادیہ جمیل

Spread the love

اسلام آباد (شوبز رپورٹر ) بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے بتاتے ہوئے دوستوںاور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔ برطانیہ میں زیرعلاج نادیہ نے انسٹا پردوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد ان کی تکلیف میں ہر روزکمی ہو رہی ہے،

کورونا کو منفی اور محبتوں کو مثبت کریں ، نعمان اعجاز

فی الحال ریڈی ایشن اور ہارمون تھراپی جاری ہے اور وہ معلوم کریں گی کہ لمف نوڈ بائیوپسی کی بنیاد پر انہیں کیمو تھراپی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ فون پر وقت محدود ہوتا ہے اور وہ بہت ساری چیزیں نہیں کہہ سکتی جو میں کہنا چاہتی ہوں،

لیکن کینسر کے دوران کرونا وائرس کے اس دور میں کچھ اچھی چیزیں سیکھی ہیں۔نادیہ نے لکھا کہ آپ کی دعائیں کام کرتی ہیں اور آپ کا پیار طاقتور ہے۔اس پوسٹ کے علاوہ نادیہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران کھینچی جانے والی سپر مون کی تصاویربھی شیئر کیں۔

خود کو بہتر بنانے کا سب سے اچھا وقت قرنطینہ ہے، ماورا حسین


معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا یہ وقت ہمارے لیے خود کو بہترین بنانے کا سب سے اچھا وقت ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ ماورا حسین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پُوری دُنیا کے لوگوں سے مخاطب ہوں کہ اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں۔‘ ماورا حسین نے لکھا کہ’مجھے معلوم ہے کہ ہم سب ہی ایک بدترین اور تاریکی دور سے گُزر رہے ہیں۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہاں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہم خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے، دوسروں کے ساتھ مہربان بنیں۔

نادیہ جمیل

اپنا تبصرہ بھیجیں