194

ثقلین مشتاق کے میک اپ پر شعیب اختر اور شنیرا اکرم میں نوک جھوک

Spread the love

کراچی(سپورٹس رپورٹر)لاک ڈاؤن کے باعث اسپورٹس شخصیات بھی گھروں میں محدود ہیں لیکن اس دوران وہ بھی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی نے ان کا میک اوور کیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے انہیں میک اپ کر کے بالوں کی وگ وغیرہ لگا کر انہیں ایک خاتون کی لْک دی ہے جسے وہ خود بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

شاداب خان ،محمد عامر ،فخرزمان اور حسن علی کی شادی کو لیکر ایک دوسرے پر طنز

اسی طرح چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھی میک اوور تصاویر اپلوڈ کیں۔شنیرا اکرم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ قرنطینہ کے دوران کیا کر رہی ہیں۔مگر قرنطینہ کے دوران میک اوور کی سرگرمیاں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کچھ خاص پسند نہ آئیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق کا تمسخر اڑاتے ہوئے ’دوسرا‘ کہا۔ جب کہ ایک انسٹاگرام کی پوسٹ بھی شیئر کر کے ناپسندیدگی کا لائٹر موڈ میں اظہار کیا لیکن اس پر متعدد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جس کے باعث انہوں نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔

ثقلین مشتاق تو شعیب اختر کے مذاق کو برداشت کر گئے لیکن شنیرا اکرم نے انہیں جواب دیا۔شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی میک اپ والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی تصویر جواب دیتے ہوئے پوچھتی ہوں کہ ہمارا میک اوور تو قرنطینہ کے باعث ہے لیکن یہ آپ کا کیا تھا؟اس کے ساتھ ہی انہوں نے دلچسپ ہیش ٹیگ سے واضح کیا کہ ’قرنطینہ کا اثر‘، ’گھروں میں تیز بال نہ پھینکیں‘، ’قرنطینہ کو الزام نہ دیں‘۔اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب انجوائے کیا اور مزے مزے کے تبصرے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں