143

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق, ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی

Spread the love

لاہور ، کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس, پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4204 تک پہنچ گئی ۔بدھ کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 197کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ اب تک سندھ میںمزید 50 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب میں 104 کیسز 2 ہلاکت، بلوچستان 6 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں اب کرونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی،اس طرح صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں۔

لاہورمیں ایک ہی گھر کے 9افراد کرونا کا شکار

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 11 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے اب تک مزید 104کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2108 ہوگئی ، مزید 2 ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،

رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاؤالدین 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد 31، سیالکوٹ 6، لیہ 17 بہاولنگر میں 8 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عام شہریوں میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں 340 ہیں ، ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 63، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 19، نارووال 6، گجرات 98، حافظ آباد 6، منڈی بہاؤالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، رحیم یار خان 3، سرگودھا6، میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 34 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔وزیر صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص نے حال ہی میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا تھا۔وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 70افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 210 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کے لیے آئسولیش وارڈز منتقل کیا جائیگا۔لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک ڈاکٹر بھی کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنےآیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس,پاکستان میں کورونا وائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں