مومنہ وحید سعدیہ سہیل 128

رمضان میں اڑھائی ارب کی ریلیف ملے گی: سعدیہ سہیل رانا

Spread the love

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اڑھائی ارب روپے کا رمضان پیکیج دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس رعایات کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا جس کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں کو آٹے، گھی، کوکنگ آئل، دالوں، چینی، خشک دودھ، نمک، ہانڈیوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات، اور چائے فراہم کرنے والے ہول سیلرزکیلئے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح2 اعشاریہ 5فیصد سے کم کر کے1 اعشاریہ 50 فیصد مقرر کر دی۔ دالیں درآمد کرنے والوں کیلئے بھی ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 2 اعشاریہ 50 فیصد سے کم کر کے1 اعشاریہ 50فیصد مقرر کر دی گئی ہے اور یہ سہولت30جون 2020 تک دستیاب رہے گی۔

امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی مکمل فعال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن نیوز)سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی مکمل فعال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعـقرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیـپنجاب بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کا اثر عام مریضوں پر پڑنے لگا ہے۔ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور مکمل فعال نہ ہونے سے روزانہ ہزاروں مریض پریشانی اور مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔پنجاب میں سینکڑوں مریضوں کے آپریشن بھی ملتوی ہوچکے ہیں۔ حکومت پنجاب کی نااہلی اور نالائقی کی سزا عام مریض کو بھگتنی پڑے رہی ہے۔ حکومت نہ تو کورونا وائرس کے خلاف بہتر حکمت بنا سکی اور نہ ہی عام مریضوں کے حوالے سے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صوبے بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈی کو فوری مکمل فعال کرے۔

رمضان اڑھائی ارب ریلیف رمضان اڑھائی ارب ریلیف

فیس بک پر ہمیں فالو اور لائیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں