کرونا دھول چٹا دی 76

امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

Spread the love

واشنگٹن ، لندن ، پیرس ، ریاض ،نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )(کورونا وائرس)امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس وائرس سے شدید متاثر یورپی ممالک اسپین اور اٹلی میں گزشتہ تین دن سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران امریکا میں کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار629 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔وائٹ ہاؤس کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کووڈ -19 سے ایک لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوسکتی ہیں کیونکہ کورونا سے سانس کی بیماری بھی لاحق ہوتی ہے جو گھر بیٹھے بھی ہوسکتی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ یورپ ہے جہاں اسپین اور اٹلی سب سے ہلاکتیں سامنے آئی ہیں

مگر وہاں گزشتہ تین روز سے نئے کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ اسپین میں اب تک ایک لاکھ 36 ہزار 675 افراد اس وائرس سے متاثر اور 13 ہزار 341 ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور نئے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔اٹلی میں اب تک وائرس کے باعث 16ہزار 523 افراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ 32 ہزار متاثر ہو چکے ہیں۔مہلک کورونا وائرس سے برطانیہ بھی شدید متاثر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہے۔ جاپان میں اگرچہ کیسز کی تعداد دیگر ممالکی نسبت کم ہے مگر وہاں حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو سمیت پانچ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاپان میں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ 85 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز دیگر ممالک سے کم ہیں لیکن بڑھنے کے خدشے کے باعث احیتاطی طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس دوران حکام کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اسکولز، عوامی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ پر پابندی عائد کرسکتے ہیں تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مرکز چین میں صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے

اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور روزانہ کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 32 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 13 لاکھ47ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے2 لاکھ 86 ہزار 95 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار 767 ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ مثبت آگئے۔ وادی میں متاثرین کی تعداد ایک سو تیئس ہوگئی۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں کرونا وائرس سے متاثرہ سرینگر کی ایک کالونی کو سیل کردیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 82 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرہ کل افراد کی تعداد 2605 ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں اس سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 138 نئے کیسز کی تصدیق کی تھی جب کہ اپریل کے آغاز میں ایک دن میں 206 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ تاہم اس کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز میں بہ تدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مملکت میں کرونا کے مزید 138 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز کرگئی ہے۔ایران گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4083 ہو گئی جب کہ مزید 2274 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ سیکڑوں مریض اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں