آج کا دن 74

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی آجکل عجیب سی مشکلات اور رجعت کا شکار ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے سے ماسوائے ناکافی کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ اس لئے فی الحال صدقے کا انتظام ضرور کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو صورت حال خراب تھی وہ اب تیزی سے ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس کا اندازہ آپ کو آج ہی ہو جائے گا اور آج آپ کی گھریلو پریشانی بھی بھاگنا شروع ہو جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورت حال اچھی ہو تو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آپ فضول کاموں میں وقت ضائع کر دیتے ہیں اور اپنے معاملات خراب کر لیتے ہیں۔ فی الحال جو سامنے آ رہا ہے۔ اس پر غور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ انجانی سی مشکلات کا آج بھی شکار ہیں جس کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں مسلسل ناکامی مل رہی ہے۔ آپ فوری طور پر استخارہ کریں۔ گوشت صدقے میں بھی دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک راستہ بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ اﷲ اور کئی راستے کھول دے گا اور آپ کو مشکل سے نکال دے گا۔ آج کا دن اچھا اور آپ کے حق میں جاتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں خفیہ مخالفین اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ خطرہ ہے کہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا دیں۔ آپ ہوشیار رہیں اور کوشش کریں کہ آج دو غریبوں کو کھانا کھلا دیا جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مخالفت والا خانہ آج بھی کھلا ہوا ہے اور کچھ آپ اپنے غصے کو قابو ہی نہیں کر رہے۔ آج ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں اور ذرا سی لاپرواہی نہ کریں۔ ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ بھی خطرہ نہیں ہے۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ اﷲ پاک پر بھروسہ رکھ کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک ذرا سا غلط فیصلہ حالات کس جانب لے کر جا سکتا ہے۔ آپ کو شائد اس کا اندازہ نہیں ہے۔ آپ کو اگر مشکل پیش آ رہی ہے تو پھر آپ استخارے کی مدد لے کر چؒ سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اچھا دن ہے۔ جہاں آپ کی ذمہ داری بڑھ رہی ہے۔ وہاں عزت وقار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کا دن آپ کی گھریلو بڑی ضرورت بھی بحکم اﷲ پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنی عقل کا استعمال کرکے قدم اٹھائیں اور کسی کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو تبدیل مت کریں۔ اس طرح بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ آج روزگار کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
باوضو رہیں گے نماز پر توجہ دیں گے تو آپ کی روحانی قوتیں تیزی سے آپ کا ساتھ دیں گی۔ آج کا دن باقی تمام معاملات میں بہتر ہے۔ماسوائے آپ کے دل کے معاملات کے علاوہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں