38

پابندی کے باوجود بھارتی مداحوں سے خوب پیار ملا‘ عاطف اسلم

Spread the love

اسلام آباد (فلم رپورٹر سے) معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ بھارت میں پابندی کے باجود وہاں کے مداحوں نے خوب پیار دیا جس کا ایک ثبوت بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈ UnBanAtifAslam تھا ۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کیا گیا سوال کہ موجودہ بحران ان کے میوزک کیرئیر کو کس طرح نقصان پہنچا رہا ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا رک چکی ہے،

عاطف اسلم کی آذان کی ویڈیو نے مقبولیت حاصل کرلی

ہر کاروبار لاک ڈاون کا شکار ہے، لوگ مساجد میں نماز نہیں پڑھ سکتے، مسلمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کی پابندی ہے جو تمام مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس شہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اگر مجھے کوئی فکر ہے تو وہ یومیہ اجرت لینے والوں کی ہے، مجھے یہ پریشانی لاحق ہے کہ اگر لاک ڈاون کی مدت بڑھتی ہے تو ان کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگا۔ عاطف اسلم نے فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام ڈاکٹرز کے لیے بھی پریشانی کااظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز خراج تحسین کے مستحق ہیں،

دنیا میں اپنے ملک کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ بالی ووڈ کے حوالے سے سوال کہ کیا بھارت میں پابندی عائد کیے جانے سے عاطف کی شہرت میں کمی اور منافع بخش ذریعہ آمدنی میں کوئی فرق پڑا ؟ اس کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت میں پابندی سے ان کی شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ شہرت میں مزید اضافہ ہوا کہ وہاں کے پرستاروں نے پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ان کا گانا فلم نوٹ بک کے ساونڈ ٹریک سے ہٹادیا گیا تھا تو پرستاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں