46

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہی؟ آئی سی سی نے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

Spread the love

کورونا وائرس کے باعث تمام تر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ کیا ہوا ہے، اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ٹورنامنٹ کو منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے،آئی سی سی


دبئی (سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا رواں برس اکتوبر میں ہی انعقاد ہو گا کیونکہ کورونا وائرس کے باعث تمام تر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ کیا ہوا ہے، اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ٹورنامنٹ کو منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تحت گردش کرنیوالی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ رواں برس کے اختتام پر آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے پلان کے مطابق ہی کھیلا جائیگا اگرچہ عالمی وبا کے نتیجے میں بیشتر کھیلوں کے بڑے ایونٹس ملتوی یا منسوخ ہو چکے ہیں۔

حسن علی کی پسلیاں کیسے ٹوٹیں، حقیقت سامنے آگئی

کرکٹ کی گورننگ باڈی نے اپنے پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جو بحران شروع ہوا اس کے بعد سے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام تر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 25 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 وینیوز پر کھیلا جائیگا اور فی الحال منصوبہ بندی یہی ہے کہ اس کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا جائے البتہ صورتحال مزید خراب ہوئی تو ٹورنامنٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے جس کا موجودہ حالات میں کوئی امکان نہیں۔ آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 25 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 وینیوز پر کھیلا جائیگا اور فی الحال منصوبہ بندی یہی ہے کہ اس کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا جائے البتہ صورتحال مزید خراب ہوئی تو ٹورنامنٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے جس کا موجودہ حالات میں کوئی امکان نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں