94

گندم بحران وزیر خوراک کو لے ڈوبا

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر)گندم بحران کے باعثصوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے سی ایم آفس میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، جسے وزیر اعلی پنجاب منظور کر لیاہے ۔ وزیر اعلی نے نسیم صادق کی کمشنر ڈی جی خان کی عہدہ سے علیحدہ کرنے کی درخواست بھی قبول کر لی ۔ سابق ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنانے ہوئے سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے استعفے میں لکھا ہے کہ بیگناہی ثابت کرنے کیلئے وزارت سے رضا کارانہ طور پر مستعفی ہوتا ہوں۔

وزیر اعظم آٹا، چینی بحران پر ایکشن، جہانگیر ترین زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے برطرف

وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ایسی ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں۔گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے تھے۔ ہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرتاہوں ،جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو کسی بھی عہدے کا اہل نہیں سمجھتا۔ سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے ایف آئی اے کی گندم آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد عہدے سے الگ کرنے کی درخواست کی تھی،جسے وزیر اعلی عثمان بزدار نے منظورکرتے ہوئے انہیں سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ۔یادرہے ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا۔ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 13دسمبر 2019 کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فلورملز پر ساڑھے 7کروڑ روپے کا جرمانہ کیا،

فلور ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانے کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ مسابقتی کمیشن کا تحقیقات کا طریقہ کار بہت سست ہے، 13سال میں مسابقتی کمیشن نے 27ارب روپے جرمانے میں سے 3کروڑ 33 لاکھ وصول کیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ نے گندم نہیں خریدی جبکہ پنجاب کی جانب سے خریدا ر ی میں تاخیر کی گئی، ای سی سی کو بے خبر رکھنے پر صاحبزادہ محبوب سلطان معقول جواب نہ دے سکے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ خیبر پختونخوا گندم کی ضروریات کے حوالے سے پنجاب انحصار کرتاہے، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب گندم خریداری میں پنجاب کی جانب سے تاخیر پر کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے، خیبر پختونخوا کے اس وقت سیکرٹری اور ڈائریکٹر فوڈ ڈیپار ٹمنٹ گندم کی خریداری میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں۔

گندم بحران وزیر خوراک

اپنا تبصرہ بھیجیں