کرونا مریض 10 لاکھ 98

کورونا سے ہلاکتیں 53 ہزار مریضوں کی تعداد 10 لاکھ

Spread the love

نیویارک(کرونا مریض 10 لاکھ)(صرف اردو آن لائن نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53سے تجاوز کر گئی ،، متاثرہ افراد کی تعدا10 لاکھ سے بڑھ گئی ۔ یورپ اور امریکا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 53 ہزار218 ہو گئی، فرانس میں مزید 1355، امریکا میں 968 افراد ہلاک ہوئے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد2450 ،35افراد جاں بحق،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

وائرس سے فرانس میں مزید 1355 کی ہلاکت کے بعد کل 5387ہو گئیں، اٹلی میں ایک ہی روز مزید 760 ہلاکتوں کے بعد تعداد 13 ہزار 915 ہو گئی

کورونا وائرس کے وار تیز ہوتے جا رہے ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہو گئی، امریکا اور یورپی ممالک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے مریض چل بسے۔ امریکا میں مزید 968 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو گئی۔مہلک وائرس نے فرانس میں بھی تباہی مچا دی، چوبیس گھنٹے میں 1355 افراد ہلاک ہوئے، کل تعداد 5 ہزار 387 ہو گئی۔ اٹلی میں ایک ہی روز مزید 760 ہلاکتوں کے بعد تعداد 13 ہزار 915 ہو گئی۔

فیس بک پر ہمارا پیج لائیک اور فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اسپین میں مزید 961، برطانیہ میں 569 مریض دم توڑ گئے، ایران میں مزید 124، ترکی میں 79 اموات ہوئیں، سعودی عرب میں مزید 5 مریض دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی

اسپین میں مزید 961، برطانیہ میں 569 مریض دم توڑ گئے، ایران میں مزید ایک 124، ترکی میں 79 اموات ہوئیں۔سعودی عرب میں مزید 5 مریض دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، 359 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگا دیا گیا۔ امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا کے چالیس ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں آبادی بہت کم ہے یا آمرانہ حکومتیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں