170

کرونا وائرس سے متاثر زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں، سید مصطفی کمال

Spread the love

اس لیے ان کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے مجرموں جیسا سلوک فوری بند ہونا چاہیے۔ کرونا کی وباء کو زائرین اور تبلیغی جماعت سے جوڑنا سراسر غلط اور ناقابل فہم ہے
کراچی (صرف اردو ڈاٹ کام) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں اس لیے ان کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے مجرموں جیسا سلوک فوری بند ہونا چاہیے۔ کرونا کی وباء کو زائرین اور تبلیغی جماعت سے جوڑنا سراسر غلط اور ناقابل فہم ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کسی مذہب یا مسلک کا کوئی قصور نہیں ہے۔ کرونا ایک عالمی وباء ہے جسے کسی مذہب یا مسلک سے جوڑنا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے۔

کورونا سے مزید 6 جاں بحق، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 34 مجموعی کیسز 2386 ہوگئے

پاک سر زمین پارٹی تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے ایک وڈیو بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت محبت اور امن سے اللّٰہ اور اسکے رسول ؐ کا پیغام دنیا بھر کے انسانوں تک پہنچا رہی ہے۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد عزت دار، محب وطن اور قانون پسند ہیں۔ جنہوں نے بطور جماعت ہمیشہ حکومتی احکامات کی پاسداری کی ہے۔ دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والے پُرامن اور قانون پسند افراد پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے۔ یہ وقت فرقہ واریت کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا ہے۔ یہ وقت اللہ کو راضی کرنے کا ہے نہ کہ آپسی تفرقات کو ابھار کر اللہ کو مزید ناراض کرنے کا۔

تبلیغی جماعت محبت اور امن سے اللّٰہ اور اسکے رسول ؐ کا پیغام دنیا بھر کے انسانوں تک پہنچا رہی ہے۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد عزت دار، محب وطن اور قانون پسند ہیں۔ جنہوں نے بطور جماعت ہمیشہ حکومتی احکامات کی پاسداری کی ہے۔ دعوت و تبلیغ کا کام کرنے والے پُرامن اور قانون پسند افراد پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے۔

متاثر زائرین اور تبلیغی جماعت،متاثر زائرین اور تبلیغی جماعت

اپنا تبصرہ بھیجیں