158

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا واقعات میں اضافہ، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

Spread the love

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع ۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

سوشل میڈیا پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ستمبر 2018سے دسمبر 2018تک 998خواتین کو ہراساں کیا گیا ہے۔

جنسی طور پرہراسگی کا شکار ہونے والی خواتین میں زیادہ طالبات اور ورکرز خواتین شامل ہیں۔

یہ ایوان خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔تحفظ حقوق نسواں ایکٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تحفظ حقوق نسواں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے اور صوبے بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں