مزید 1920 افراد ہلاک 158

202 ممالک میں کرونا، 42 ہزار سے زائد ہلاک

Spread the love

سپین میں 8464افراد ہلاک ہو گئے ، چین میں مرنیوالوں کی تعداد 3300سے تجاوز کر گئی

روم ،بیجنگ ،واشنگٹن ، میڈرڈ،برلن،تہران (انٹرنیشنل، مانیٹرنگ ڈیسک، صرف اردو ڈاٹ کام) کورونا وائرس نے 202ممالک میں پنجے گاڑ لئے ، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار 156 ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک وبا نے 202ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 12448 افراد ہلاک اور 1 لاکھ 5 ہزار 7 سو92 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے

امریکا و فرانس میں ایران سے زیادہ ہلاکتیں

اٹلی میں 12428افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار 7 سو92 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے

چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔ جرمنی میں کورونا سے سات سو پچھتر افراد ہلاک، فرانس میں تین ہزار پانچ سو تئیس، ایران میں دوہزار آٹھ سو اٹھانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں بھی کورونا سے صورتحال بگڑنے لگی۔ سترہ سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پچیس ہزار ایک سو پچاس افراد وباکی زد میں ہیں۔ لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ کانگو کے سابق صدر 81 برس کی عمر میں پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

فیس بک پر ہمارا پیج لائیک اور فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

جرمنی میں 775، افراد ہلاک، فرانس میں 3530، ایران میں 2898 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کہا جا رہے ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ خطرہ یورپ اور امریکہ کو درپیش ہے جہاں متاثرین کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جا رہی ہے اور اس طرح اموات بھی روزانہ بڑھ رہی ہیں۔ اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرمپ نے 30 اپریل تک لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان بھی کیا اور کہا ہے کہ بہت جلد اس مرض پر قابو پا لیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے ملک کے ماہرین کو جلد از جلد ویکسین تیار کرنے کا کہا ہے

42 ہزار ہلاک کرونا 42 ہزار ہلاک کرونا 42 ہزار ہلاک کرونا

اپنا تبصرہ بھیجیں