119

پنجاب پولیس کے16اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

Spread the love

متاثرین میں زیادہ تعداد ناکوں اور قرنطینہ میں تعینات اہلکاروں کی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورسمیت پنجاب میں 16 پولیس اہلکارکورونا وائرس کا شکار ۔پولیس حکام کے مطابق 16 پولیس اہلکاروں میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر اہلکاروں کی ڈیوٹی ناکوں اور قرنطینہ سینٹرزمیں تھی۔ احتیاطی انتظامات کے باوجود ان مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور مریضوں سے میل جول رہتا ہے جوکہ بیماری کا باعث بنا ہے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے متعلقہ ڈی پی اوز کو اہلکاروں کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر ہے، ناکوں پر تعینات اہلکار حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔کرونا علامات ظاہر ہونے پر اہلکار کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے، اہلکاروں کے علاج کے اخراجات پنجاب پولیس برداشت کرے گی۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کرونا وائرس کے ریپڈٹیسٹ کرنیوالی لیبارٹریوں کو سیل کرنے کا حکم


پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کی ضلعی انتظامیہ کو اختیار دیاہے کہ ایسی تما م لیبارٹریوں کو سربمہر کر دیا جائے جن میں کرونا وائرس کے ریپڈٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمیشن نے اپنے ایکٹ کے سیکشن 36کے تحت پنجاب کے تما م ڈپٹی کمیشنرز کو ہدایات کی ہیں کہ اپنے مجاز افسران کو احکامات دیںکہ ایسی لیبارٹریوں کو سیل کر کردیا جائے جہاں پرکروناوائرس کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور اس کی رپورٹیں مع ثبوت کمیشن کومزید کارروائی کے لیے بھجوائی دی جائیں۔ واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کی کسی طور اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ معیار پر پورا نہیں اترتاہے اور کرونا وائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ صرف پی سی آر تکنیک کے ذریعے ہی کیے جائیں ۔علاوہ ازیں کمیشن نے مزید چھ نجی ہسپتالوں کی سپیشل انسپیکشنزبھی کی ہیں اور کروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

پنجاب پولیس کرونا وائرس

پنجاب پولیس کرونا وائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں