عائشہ سید خدمت تربیت 143

یہ وقت خدمت تربیت اور مدد کا ہے: عائشہ سید

Spread the love

راولپنڈی (مہتاب پیرزادہ سے)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابقہ ایم این اے عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا جو کہ ایک چھوٹا سا جرثومہ ہے اس نے پوری دنیا کو بیدار کر دیا ہے۔اللہ جو تمام جہانوں کا رب ہے اگر چاہے تو ایک چھوٹے سے جرثومے سے بڑی سے بڑی طاقتوں کو زیر کر دے،اور چاہے تو اپنی مخلوق کو محفوظ کر دے۔

تعصب کا نہیں اتحاد کا وقت ہے: سینٹر سراج الحق

انہوں نے کہا کہ آئیے اپنے رب کی طرف پلٹ جائیں جو کہ شاید ہم سے ناراض ہوگیا ہے اور تیز دوڑتی ہوئی دنیا کو یک دم اپنی جگہ پر روک دیا ہے۔سب لوگ اپنے گھروں میں قیدی بن گئے ہیں۔ لیکن ہر عذاب کسی کے لئے عذاب اور کسی کے لئے یاد دہانی بن جاتا ہے۔ یہ وقت کسی کے لیے سخت تکلیف اور ڈپریشن کا ہے،جبکہ کسی کے لیے اللہ کی طرف رجوع،توبہ استغفار،اپنے اہل خانہ کی خدمت و تربیت،اور ارد گرد رہنے والے غریب لوگوں کی مدد کا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک اور شئیر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ان کے چولہے جلانے کا وقت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اللہ کے بندے جنہیں اللہ نے اپنا کنبہ کہا ہے، اس کنبے کی خدمت کرکے اس وقت کو قیمتی بنائیں اور اپنے اعمال کو اخلاص اور ندامت کے آنسوؤں سے خالص بنائیں۔

عائشہ سید خدمت تربیت عائشہ سید خدمت تربیت

اپنا تبصرہ بھیجیں