مومنہ وحید 68

اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فراہم کریں گے: مومنہ وحید

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کو آٹے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلی تمام امور کی نگرانی خود کررہے ہیں۔ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے تحت بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

چارٹر آف ڈکیتی کے نام پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کو تحفظ دیا: مومنہ وحید

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں گے۔عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں گے اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی۔

پرائس کنٹرول کیلئے موثر میکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں ۔ پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی وزیر اعلی کررہے ہیں، کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

ہمیں فالو کریں

واضح رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں آٹے اور دیگر اجناس کی قلت کی شکایت ہیں اور بہت سے علاقوں میں آٹے کی عدم دستیابی کے علاوہ زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہیںیہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فلور ملک اور چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں مومنہ وحید نے صرف اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیمیں ہر سطح پر کڑی نگرانی کر رہی ہیں اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات موجود ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے گذشتہ روز کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے اپیل کی گئی تھی کہ ذخیرہ اندوزی اور کساد بازاری سے باز رہا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت حکومت کی رٹ قائم کریں گے اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

مومنہ وحید اشیائے ضروریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں