مومنہ وحید سعدیہ سہیل 68

حکومت ہر سطح پر انسدادِ کرونا کے اقدامات کر رہی ہے سعدیہ سہیل رانا

Spread the love

لاہور (مدثر بھٹی سے)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے حکومت نے کرونا وائر س بچائو کے لئے محکمہ صحت کومزید منظم کیا ہے، پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ںکی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ـاربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیںـدکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،مشکل کی گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب حکومت اسی مقصد کے پیش نظر عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے ـ انہوں نے کہاکہ سرکاری او رنجی ہسپتالوں کو کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کی موثرمانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہےـ صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے ، صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ تحریک انصاف عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے

ریلیف پیکج عوام دوستی کا ثبوت ہے سعدیہ سہیل رانا

انہوں نے کہا اس وقت ہمیں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ عوام کا تعاون ہے جب تک عوام گھروں میں نہیں رہیں گے اس وقت تک اس جنگ میں مبتلا رہیں گے۔ ہمیں ہر سطح پر جہاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ عوام کا عدم تعاون کا رویہ ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں


سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت ہر شخص کی یہ انفرادی ذمہ دار ہے کہ وہ اپنے گرد و نواح پر نظر رکھے اور جہاں جس کو جس جیز کی ضرورت ہو اس کو مہیا کی جائے اور ہمارے بھی علم لایا جائے تاکہ متاثرین کی بروقت داد رسی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی قسم کی سیاست یا تعصب کا نہیں ہمیں ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر صرف پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا۔ عوامی تعاون سے ہی ہم بہت جلد اس موذی مرض کو شکست دے کر ملک کو بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں