آج کا دن 62

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل(آج کا دن کیسا)
غصہ کم کرکے اپنی سطح سے نیچے آنا ہوگا،تاکہ جو رشتے بچ گئے ہیں ان کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔ آج آپ کی ذرا سی غلطی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، یاد رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ مسلسل غلطیاں کررہے ہیں۔ اپنی عقل سے کام ہی نہیں لے رہے۔ اس طرح تو مشکلات بڑھ جائیں گی اور بند سلسلے کھلنے کے بجائے مزید ٹینشن کا سبب بن جائیں گے، کچھ خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صرف اللہ پاک سے مدد مانگیں۔ اس طرح آپ کے راستے صاف ہوں گے۔ دوسروں سے مدد مشکلات کا سبب بنے گی اور آپ اپنے راستے سے ہٹ جائیں گے اور دشمن حاوی ہو جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج آپ کے لئے آسان راستہ کھل جائے گا۔ آپ کے مالی مسئلے کا بھی حل نکل آئے گا۔ بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے اور کاروباری حضرات کو بڑا فائدہ مل سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کافی دنوں مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ آج سے قدرے اب بہتری میں جانا شروع ہو جائیں گے، مگر یہ آہستہ آہستہ آئے گی۔ آج آپ کو ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک اور فالو کریں

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صرف ایک دو یوم اور صبر کرلیں ، صورتحال بڑی شاندار انداز میں بدلنے والی ہے اور آپ کی پوزیشن مضبوط ہوگی، کھوئی ہوئی عزت بحال ہوگی، اور جس شخص سے خطرہ تھا وہ ٹل جائے گا۔

وزیر اعظم نے کرونا کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کئے، مسلم لیگ ن

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کے ستارے میں تھوڑی سی بہتری دکھائی دے رہی ہے۔وقتی فائدہ تو حاصل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کو تو حاصل کریں اور فی الحال اپنے معاملات پر غور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم مسئلے نے تنگ کر رکھا ہے اور آپ کو مکمل توجہ دینا ہوگی۔ اس پر اگر لاپرواہی کی تو بات ختم ہونے کی بجائے اور برھ جائے گی۔ آج آ پ کی حکمت عملی سے ہی کام چلے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ مسلسل غلطی پر غلطی کر رہے ہیں۔ سمجھ میں ہی کچھ نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے ان حالات میں استخارے کا مشورہ ہے اور ضروری کاموں کے علاوہ باقی تمام کام فی الحال چھوڑ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی معاملے میں جلد بازی سے کام لیں گے۔ ان کے لئے کوئی بڑی مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔ اس لئے صبر سے کام لینا ہوگا۔ آج کا دن صرف اپنے روزگار پر خاص توجہ دینے کا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مسلسل صورت حال خراب دکھائی دے رہی ہے۔ جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ ان حالات میں صرف زکر الڑہی کریں اور دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ دعا کریں، اللہ ہی مشکل سے نکالے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

غصہ کم کریں اور ابھی کسی کام میں سرمایہ کاری نہ کریں تو اچھا ہے۔ اس وقت آپ کی مالی صورت حال ویسے ہی ٹھیک نہیں ہے۔ رسک لیں گے تو زیادہ مشکل میں آجائیں گے، وارننگ ہے۔

دن کیسا آج کا دن کیسا آج کا

اپنا تبصرہ بھیجیں