کرونا مسلم لیگ ن 126

وزیر اعظم نے کرونا کی روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کئے، مسلم لیگ ن

Spread the love

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء سید افتخار حسین شاہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے ۔ کورونا کا آزادکشمیر میں پھیلائو روکنے کیلئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمدہورہے ہیں۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ ‘محکمہ صحت ‘پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

زلفی بخاری کا زائرین سے متعلق الزام پر خواجہ آصف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

لوگوں کو چاہیے کہ وہ گھر وں میں رہیں صرف انتہائی ضروری کام اور مجبوری کے عالم میں ہی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہی باہر نکلیں ۔ بچوں کو گھر وں سے نہ نکلنے دیں ۔ حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور جو ہدایات جاری کی ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی ‘اپنے خاندان اور دیگر شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ان اقدامات اور ہدایات پر عملدرآمد کریں۔جو لوگ باہر سے آرہے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ رضا کارانہ طور پر سکریننگ کے بعد قرنطینہ سینٹرز میں جائیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

فیسبک پر ہمیں لائیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ڈیلی ویجز کیلئے بھی معقول پیکج دینے کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور بے بس کرکے رکھ دیا ہے۔ اللہ نہ کرے یہاں پر اٹلی جیسے حالات پیدا ہوں ۔ یورپ میں اس وباء کوشروع میں ہلکا لیا گیا لیکن اب حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر نے بروقت ضروری اور ناگزیر اقدامات اٹھائے ہیں۔

لاک ڈائون کیا گیا۔حکومت یہ سب شہریوں کی حفاظت کے نقطہ نظر سے کررہی ہے۔لوگوں کو مشکلات ضرور پیش آئیں گی لیکن جان سے آگے کوئی چیز نہیں ہے۔ حکومت ‘محکمہ صحت عامہ اور انتظامیہ کی طرف سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر عمل کیا جاتا ضروری ہے۔ ہم ایک مہذب قوم ہیں ۔ہم نے مہذب ہونے کا ثبوت دینا ہے۔اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کو اس وباء سے محفوظ رکھے۔ انشاء اللہ ہم اس وباء سے چھٹکارہ حاصل کرینگے۔

کرونا مسلم لیگ ن کرونا مسلم لیگ ن کرونا مسلم لیگ ن

اپنا تبصرہ بھیجیں