عمران خان ذخیرہ اندوز 58

ذخیرہ اندوز نرمی سے بات مان لیں، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (اپنے نمائندے) وزیراعظم عمران خان نے انتباہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں وہ کرونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔کل بررز پیر 30 مارچ 2020 کو قوم سے خطاب متوقع ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔گزشتہ روز کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔

معاشی پیکیج مزدور کو ریلیف دے گا

مشکل وقت میں لیڈرشپ کا امتحان ہوتا ہے۔ گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام تر ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں کہ نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں۔ سختی میں کئے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لئے تیار رہیں۔ مجھے یقین ہے کہ قوم متحد ہو کر اس آزمائش کا مقابلہ کرے گی۔ حکومت کی ساری توجہ غریب اور نادار طبقے پر ہے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبوں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ امداد کی تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

ہمیں فیس بک پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مستحقین تک اشیا بر وقت پہنچانے کی ذمہ داری بھی ارکان اسمبلی کی ہوگی۔ جبکہ ہنگامی حالات میں ارکان اسمبلی یوٹیلیٹی اسٹورز سے راشن سپلائی پر بھی نظر رکھیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ قوم متحد ہو کر اس آزمائش کا مقابلہ کرے گی۔ حکومت کی ساری توجہ غریب اور نادار طبقے پر ہے۔جو بھی حکمت عملی بنارہے ہیں اس میں دیہاڑی دار مزدور پہلی ترجیح ہے۔ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں۔

عمران خان ذخیرہ اندوز عمران خان ذخیرہ اندوز عمران خان ذخیرہ اندوز

اپنا تبصرہ بھیجیں