کرونا ڈاکٹر ظفر مرزا 124

کورونا سے مزید 31 متاثر، تعداد 1526

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ صرف اردو ڈاٹ کام)ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی۔وفاقی وز ارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی ۔ پنجاب میں 558، سندھ میں 481، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جبکہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ۔ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں 182 قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ، تھائی لینڈ میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ملک میں کورونا کے مریض بڑھنے لگے، حکومت کی جانب سے اقدامات مزید تیز کر دیئے گئے ۔ وائرس سے اب تک 25 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ، کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 14 اور لاہور میں ایک مریض صحتیاب ہوا۔

امریکہ کرونا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے تجاوز

پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کا شکرگزار ہے،ظفر مرزا

کورونا مزید 31 متاثر

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کا شکرگزار ہے۔اسلام آباد میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معاونت کے لیے آنے والے چینی ماہرین کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف چینی حکومت کے اقدامات سے متاثر ہیں، چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف بروقت اور موثر اقدامات کیے، بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو چین میں مزید نقصان ہوتا،چین نے 60 ملین افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر تاریخ رقم کی، چین نے اپنے ملک سے باہر جانیوالوں کی مکمل اسکریننگ کی، دنیا کو کورونا وائرس کے خلاف چین کے اقدامات سے سیکھنا ہوگا۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 1560کیسز ہیں، پاکستان میں چین سے کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں آیا، چین سے پاکستان آنے والے افراد 14روز قرنطینہ میں رہے۔ حکومت نے چین سے پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لانے کا مشکل فیصلہ کیا، چینی حکومت نے پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے طبی عملے کی پاکستان آمد حوصلہ افزا ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور عوام چین کے شکرگزار ہیں، چین کے طبی عملے کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چینی وفد اور امداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور چینی طبی عملے کی آرا سے مستفید ہوں گے، پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت کا پروگرام شروع کررہے ہیں۔

کورونا مزید 31 متاثر کورونا مزید 31 متاثر کورونا مزید 31 متاثر کورونا مزید 31 متاثر

اپنا تبصرہ بھیجیں