سعودی عرب بیلسٹک حملہ 74

سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں حملہ

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے2 بیلسٹک میزائل ریاض کی جانب داغے گئے تھے تاہم سعودی ائرڈیفنس نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہر ریاض دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا تھا۔واضح رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرایا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سعودی عرب کے دو سرحدی شہر ابھا اور خمیس مشبط پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

کورونا وائرس، مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ

سعودی عرب ، سرکاری و نجی دفاتر کو بند رکھنے کی مدت میں توسیع

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر میں حاضری کی معطلی کے فیصلے میں توسیع کی گئی ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر سعودی عرب کے صحت حکام کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچا ئوکے لے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ شاہی ہدایات کے مطابق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ایک فیصلہ یہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اداروں کے دفاتر میں حاضری پر پابندی تا اطلاع ثانی معطل رہے گی تاہم وہ ادارے جنہیں استثنیٰ دیا گیا تھا آئندہ بھی مستثنیٰ رہیں گے۔

ہمارا فیس بک پیج فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں