62

کورونا وائرس، مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ

Spread the love

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل کے باعث مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا یا ۔مدینہ منورہ کی مقامی انتظامیہ کے مطابق قریبی علاقوں کے افراد بھی کرفیو والے علاقوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔کرفیو شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا جہاں عالمی وبا سے اب تک 511 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ تاہم سعودی عرب کے قریب میں واقع ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں اب تک 1685 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

عمران خان کا شیخ حسینہ واجد کو خط

سعودیہ سے قیدیوں کے تبادلے میں فلسطینیوں کی رہائی کی شرط کا خیر مقدم

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)اسلامی تحریک مذاحمت (حماس)نے یمن کے حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو شامل کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں فلسطینی قیدیوں کو شامل کرنا بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے۔

ٹوئیٹر پر ہمیں فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو فوری طور پر رہا کرے ،اسلامی تحریک مذاحمت

حماس نے بھی سعودی عرب سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔حماس نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے جماعت کے سینیر رہ نما محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کو رہا کرے۔حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بھی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے حراست میں لیے گئے تمام قیدیوں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں