بورس جانسن کرونا حملہ 160

بورس جانسن پر کورونا وائرس کا حملہ

Spread the love

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے پہلے مجھ میں بیماری ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ لہٰذا میں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ میں رہنے کے باوجود حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت کو لیڈ کرتا رہوں گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ کرسکتے ہیں، دونوں وزیربورس جانسن کے ساتھ مصروف وقت گزار رہے تھے۔

لاک ڈائون سے مہنگائی کا طوفان، اشیاء خورونوش بلیک میں فروخت

یاد رہے کہ اس سے قبل کینڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بیوی بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں ان کے علاوہ آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو ہو چکے ہیں اور ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن اس مرض سے صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہو چکے ہیں

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

چارسدہ میں کرونا کا ایک اور کیس مثبت

چارسدہ(نامہ نگار خصوصی) چارسدہ میں کرونا کا ایک اور کیس مثبت آگیا۔ بصارت سے محروم نوجوان 7 مارچ کو عمرہ کے سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس آیا تھا ۔تعداد دو ہو گئی۔ محکمہ صحت چارسدہ نے ایک نوجوان کو چارسدہ تحصیل تنگی ہسپتال کے قرنطینہ میں داخل کیاتھا اور اسکے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری ارسال کئے تھے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیروز شاہ نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور ان کے گھر والوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ان کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے پورا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ نوجوان بصارت سے محروم ہے اور سات مارچ کو سعودیہ سے عمرہ کے سعادت کے بعد آیا تھا شک پڑنے پر ان کو قرنطینہ سنٹر لاکر کر ٹیسٹ کیا اور اب ریزلٹ پازیٹو آگیا ہے۔چارسدہ میں کرونا مریضوں کی تعداد دو ہو گئی

بورس جانسن کرونا حملہ بورس جانسن کرونا حملہ

اپنا تبصرہ بھیجیں