تعلیمی ادارے مئی بند 246

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند

Spread the love

اسلام آباد (تعلیمی رپورٹر) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جمعہ کو وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری، نجی سکولز، کالجز یونیورسٹیز اور مدارس 31 مئی تک بند رہیں گے۔ ان چھٹیوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تصور کیا جائے گا۔

کس  نے اداکارہ کترینہ کیف کو برتن دھونے پر مجبور کردیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے تحت اداروں کی بندش کا فیصلہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کیا گیا۔ فیصلے کا نوٹیفکیشن چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی تمام سرکاری اور نجی سکولوں اور جامعات میں چھٹیاں یکم جون تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

بلتستان یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کی پوری فیس معاف کر دی گئی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ فیصلہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔دوسری جانب بلتستان یونیورسٹی نے طلبہ کی سمسٹر بہار کی فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں مذکورہ فیصلہ عمل میں آیا ہے۔اِنتظامیہ بلتستان یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے طلبہ وطالبات کے معاشی مسائل کا ازالہ ہو سکے گا۔ ان کو سہولت پہنچانے کی غرض سے سمسٹر بہار کی پوری فیس معاف کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پوری دنیا نوول کورونا وارس کی لپیٹ میں ہے۔ ہار ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے موجب پاکستان کی جامعات فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے لیکچرز ترسیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے ابتدائی اعلان میں تعلیمی ادارے 5 اپریل 2020 تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس کے بعد تبدیلی کر کے چھٹیاں 31 جون تک بڑھائی گئی تھیں۔ مگر حالیہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا امید ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد یہ نوٹس واپس لے کر تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے اور گرمیوں کی چھٹیاں اپنے مقررہ اوقات میں ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں