شہباز شریف حفاظتی سامان 95

شہباز شریف نے ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان بھیج دیا

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی ۔ پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت کے لئے سامان فراہم کیا گیا ہے۔ پہلی کھیپ میں پانچ ہزار حفاظتی لباس اورپانچ ہزار ماسک شامل ہیں۔

دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا بالخصوص حکومت کا فرض ہے،شہباز شریف

ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے یہ سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کے حوالے کیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے کو یہ سامان فراہم کیا جائے۔ دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کا بالخصوص حکومت کا فرض ہے۔

جی 20نے عالمی معیشت میں 5ٹریلین ڈالر سے زائد امداددینے کا وعدہ کردیا

طبی عملے کو فوری طور پر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے

انسانیت کے لئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کے لئے اور سامان بھی فراہم کریں گے۔ جبکہ اپنے ویڈیو بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز ، نرسز اور طبی عملے کو اپنی ذاتی حفاظت کے لئے ضروری سامان ان کو فوری طور پر مہیا کیا جائے۔

یہ سامان قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر دیا گیا ہے

لباس، ماسک اور دیگر ضروری حفاظتی سامان دیا جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدیات پر (ن)لیگ آج پانچ ہزار حفاظتی سامان کی کھیپ الائنس آف ڈاکٹرز کے حوالہ کر رہی ہے۔ جبکہ پانچ ہزار حفاظتی ماسک بھی حوالہ کیے جارہے ہیں۔

شہباز شریف حفاظتی سامان شہباز شریف حفاظتی سامان

ہمیں توئیٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں